حکومت ختم ہونے والی ہے، وفاقی وزیر نے مجھے بتا دیا: سراج الحق کا دعویٰ

01:56 PM, 22 Nov, 2020

سوات: امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور حکمران جامعت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان اختلاف صرف کرسی پر ہے۔ ایک وزیر نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت ختم ہو رہی ہے۔

سوات گراسی گراؤنڈ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں پیپلز پارٹی، مشرف اور مسلم لیگ ن کے لوگ موجود ہیں۔ پی ڈی ایم اور حکومت کے درمیان غربت، تعلیم، ملکی سلامتی اور خارجہ پالیسی پر اختلاف نہیں ہے۔

سراج الحق نے حکومت اور اس کی پالیسیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت خارجہ محاذ پر ناکام ہو گئی ہے۔ یو اے ای، سعودی عرب، چین سمیت کوئی ملک آپ کو بھروسہ نہیں کر رہا۔

انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایک وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ بڑی کرسی پر چھوٹے لوگ بیٹھے ہیں، یہ حکومت ختم ہو رہی ہے۔ اس وزیر نے کہا حکومت نے ہمیں بھی بدنام کیا ہے۔ حکومت نے عوام کو برباد کر دیا ہے۔ یہ نالائق حکومت ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ عوام نے ان کے خلاف احتجاج کیا تو استعفیٰ دے دیں گے۔ آپ کیلئے اب وزیر اعظم ہاؤس میں بیٹھنا ناجائز ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا پاکستان کو اسلامی ریاست بناؤں گا۔ اب تک عمران خان نے پاکستان کو مدینہ کی ریاست بنانے کے کون سے قدم اٹھائے؟

اسلام آباد کا جو خان ہے وہ "بے پختو خان" پشتو نہ سمجھنے والا خان ہے۔ موجودہ حکومت 800 دنوں میں آٹھ سو جھوٹ بول چکی ہے۔ موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ کی ناکام ترین اور نااہل حکومت ہے۔ وزیر اعظم اپنے وعدوں سے یوٹرن لےلیتے ہی۔ کراچی سے چترال تک گلی گلی میں شور ہے، آپ کی حکومت پر لعنت بھیج رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ گورنر ہاؤسز میں یونیورسٹیاں بنائونگا، بتائے کہاں ہیں وہ یونیورسٹیاں۔ عمران خان نے نوکری دینے کا کہا تھا کہ 33 ہزار لوگوں کو بیروزگار کردیا۔

مزیدخبریں