لندن: برطانیہ میں کھیلے جا رہے ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفینشل 2020ء (اے ٹی پی) رافیل نڈال اور نوواک جوکووچ کو شکست ہو گئی ہے۔ دونوں کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ سے ناک آئوٹ کرنے والے پلیئرز ڈومینئک تھیم اور ڈینئل میدودوف کے درمیان فائنل مقابلہ ہوگا۔
دنیا کے دوسرے نمبر کے ٹینس کھلاڑی رافیل نڈال نے پہلا سیٹ پانچ چار سے جیتا لیکن ان کے مدمقابل روسی کھلاڑی ڈینئل میدودوف جارحانہ واپسی کرتے ہوئے نڈال کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا اور تین چھ، سات چھ اور چھ تین سے باقی سیٹس جیت کر فتح اپنے نام کی۔
اس سے قبل کھیلے گئے ایک اور اہم میچ میں آسٹریا سے تعلق رکھنے والے ڈومینئک تھیم نے ورلڈ نمبر ون نوواک جوکووچ کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے ہی آئوٹ کر دیا۔ انہوں نے لیجنڈ کھلاڑی کے مقابلے میں سات پانچ، چھ سات اور سات سے کامیابی حاصل کی۔
خیال رہے کہ ڈومینئک تھیم اور ڈینئل میدودوف نے 2010ء سے دونوں عظیم کھلاڑیوں نیڈال اور جوکووچ کو شکست دینے میں ناکام رہے تھے لیکن 2020ء میں انہوں نے یہ تاریخی کارنامہ میں اکھٹے یہ کارنامہ سرانجام دیدیا۔
گزشتہ ماہ رافیل نڈال نے فرنچ اوپن میں اپنے حریف نوواک جوکووچ کو شکست دے کر یہ ٹائٹل 13ویں مرتبہ اپنے نام کر لیا تھا۔ دنیا میں دوسرے نمبر پر براجمان نیڈال نے فرنچ اوپن کے اس دلچسپ مقابلے میں ورلڈ نمبر ون نوواک جوکووچ کو پانچ سات، دو چھ اور صفر چھ کیساتھ شکست سے دوچار کیا تھا۔ قارئین یہ بات ذہن نشین رکھیں کہ یہ نوواک جوکووچ کا دو ہزار بیس میں پہلا ٹینس میچ تھا جس میں وہ کسی بھی سیٹ کو جیتنے میں ناکام رہے تھے۔
خیال رہے کہ کچھ ماہ قبل نووک جوکووچ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، وبائی مرض میں مبتلا ہونے کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا۔ اس کے بعد جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے تسلیم کیا تھا کہ ایک ٹورر کے دوران انہوں نے کورونا قوانین کی خلاف ورزی کی تھی، اس لئے اس مرج میں مبتلا ہوئے۔