پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد عہدے سے مستعفی

10:28 PM, 22 Nov, 2019

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر  سبحان احمد  اپنےعہدے سے مستعفی ہوگئے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق مستعفی نہ ہونے کی صورت میں سبحان احمد کو ہٹائے جانے کا امکان تھا۔ سبحان احمد کے پاس ایڈمن اور سیکیورٹی کے شعبے بھی تھے۔سبحان احمد پی سی بی کے لیگل انفراسٹرکچر کے معاملات بھی دیکھتے تھے۔

پی سی بی چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور سبحان احمد کے درمیان اختلافات کی بھی بات گشت کررہی تھی۔  سبحان احمد 2010 میں سی او او کے عہدے پر تعینات ہوئے تھے

مزیدخبریں