لاہور: پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو یوٹلیٹی آلاونس دینے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت ملازمین کو 2020 سے 80 فیصد یوٹلیٹی آلاونس ملے گا۔
صوبائی وزیر خزانہ کی سربراہی میں کیبنٹ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کے اجلاس میں سرکاری ملازمین کے لیے یوٹیلیٹی الاونس کی منظوری دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق تیسری بار کیبنٹ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ نے سرکاری ملازمین کو یوٹلیٹی آلاونس دینے کا ایجنڈا منظور کر لیا ہے۔
محکمہ خزانہ پنجاب نے سول سیکرٹریٹ کے ملازمین کو یوٹلیٹی آلاونس دینے کے لیے سمری ایوان وزیر اعلی کو ارسال کر دی ہے۔ یوٹلٹی آلاونس کی منظوری کے بعد ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہوگا۔