جسٹس گلزار احمد نئے چیف جسٹس آف پاکستان نامزد

جسٹس گلزار احمد نئے چیف جسٹس آف پاکستان نامزد
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد:جسٹس گلزار احمد کو نیا چیف جسٹس نامزد کر دیا گیا ۔ وزارت قانون نے سمری وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دی ہے۔


تفصیلات کے مطابق ،جسٹس گلزار احمد کو نیا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کر دیا گیا،  وزیراعظم  سمری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوائیں گے، صدر کی منظوری کے بعد وزارت قانون نئے چیف جسٹس کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ موجودہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ 21 دسمبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔

یاد رہے کہ موجودہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ سابق وزرائے اعظم نواز شریف کیخلاف پاناما کیس اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلے سنانے والے بنچ کا حصہ رہے۔ دونوں فیصلوں میں وقت کے وزرائے اعظم کو نااہل قرار دے کر اپنا عہدہ چھوڑنے کا حکم دیا گیا۔

نئے چیف جسٹس آف پاکستان کے طور پر جسٹس گلزار احمد 22 دسمبر 2019ء کو عہدہ سنبھالیں گے اور فروری 2022ء تک چیف جسٹس آف پاکستان رہیں گے۔ جسٹس گلزار احمد 27 اگست 2002ء کو سندھ ہائیکورٹ کے جج جبکہ 16 نومبر 2011ء کو سپریم کورٹ کے جج بنے۔