لاہور میں اسموگ کی صورتحال انتہائی خطرناک ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

11:07 AM, 22 Nov, 2019

لندن: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے لاہور میں اسموگ سے نمٹنے کے لیے پاکستان سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستانی حکومت سے لاہور شہر میں اسموگ سے نمٹنے کے لیے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

عالمی تنظیم نے کہا کہ اسموگ پرقابو پانے کے حکومتی ناکافی اقدامات پرتشویش ہے جس سے لاہور کے ہر شہری کو خطرہ ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق یہ معاملہ اس قدرسنجیدہ ہے کہ ہم دنیا بھر میں اپنے اراکین سے درخواست کر رہے ہیں کہ وہ پاکستانی حکام سے کہیں کہ وہ اس بحران کی نوعیت کو سنگین مانے اور لوگوں کی صحت اور جانیں بچانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

مزیدخبریں