لاہور، ماں نے 2 بچوں کو پانی کی ٹینکی میں ڈبو کر مار ڈالا

10:58 AM, 22 Nov, 2019

رائیونڈ: گھریلو تنازع پر ماں نے اپنے 2 بچوں کو پانی والی ٹینکی میں ڈبو کر مار ڈالا جب کہ بعد ازاں چھری سے اپنا گلہ کاٹ کرخودکشی کرنے کی بھی کوشش کی۔پولیس کے مطابق سلامت پورہ مانگا روڈ رائیونڈ کی رہائشی 2 بچوں کی ماں 27 سالہ ناہیدہ بی بی کی شادی صوابی میں ناصر سے ہوئی ہے۔ ناہیدہ بی بی کے 2 بچے تھے جن میں احتشام عمر 4 سال اور مہروبہ عمر جس کی عمر 5 سال تھی۔ ناہیدہ بی بی خاوند سے جھگڑے کے بعد دونوں بچوں سمیت اپنے ماں باپ کے گھر رائیونڈ آئی ہوئی تھی۔ رات ناصر اور اس کے گھر والے اس کو منانے آئے۔

سب گھر والے سو رہے تھے کہ رات ناہیدہ بی بی نے تقریبا صبح 4 بجے اپنے 2 بچوں کو پانی والی ٹینکی میں پھینک دیا جن کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ بعد ازاں تیز دھار چھری سے اپنی شہہ رگ کاٹ کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔

ناہیدہ بی بی کی شور کی آواز سن کر گھر والے اٹھے اور اس کو خون میں لت پت دیکھ کر رائیونڈ پولیس اور ریسکیو کو اطلاع کر دی۔ ریسکیو 1122 نے ناہید کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جب کہ لاشوں کو مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں