لاہور، مسلح افراد نے دُلہن کو قتل کر دیا

10:22 AM, 22 Nov, 2019

لاہور: گلبرگ میں شادی کے گھر میں صفِ ماتم بچھ گئی جہاں مسلح افراد نے شادی سے تین روز قبل دُلہن کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق گلبرگ کی رہائشی مقتولہ حرا کے والد نے گھر کی بیل بجائی تو لڑکی نے دروازہ کھولا اور اس دوران اچانک نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے لڑکی کو پکڑ لیا جس پر والد نے مزاحمت کی تو حملہ آوروں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

اس دوران موٹر سائیکل سوار مسلح افراد لڑکی کو زبردستی ساتھ لے گئے اور کچھ دور جاکر گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان جاتے ہوئے لڑکی کا زیور بھی اتار کر لے گئے جب کہ  مقتولہ کی تین روز بعد شادی تھی۔

پولیس نے لڑکی کے قتل کا مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں درج کر لیا جس میں کہا گیا ہے کہ 2 افراد بیٹی کو گھر کے قریب گراؤنڈ میں لے گئے اور قتل کر دیا۔ ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔پولیس نے  لڑکی کےموبائل فون کاریکارڈ قبضے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔

مزیدخبریں