وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ، اہم ایشوز پر تبادلہ خیال

12:06 AM, 22 Nov, 2019

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت اہم ایشوز پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق،  دونوں رہنماؤں کے مابین باہمی اور علاقائی امور، دو طرفہ تعلقات اور خطے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے صدر ٹرمپ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا اور اس سے متعلق ان کے موقف کو سراہا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا  کہ مغربی یرغمالیوں کی افغانستان میں رہائی مثبت پیشرفت ہے۔ پاکستانیوں کو اس پر خوشی ہے کہ وہ محفوظ اور آزاد ہیں۔ افغان امن اور مفاہتی عمل کیلئے پرعزم ہیں۔ اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ  نے کہا  کہ مثبت عمل کی سہولت کاری کیلئے پاکستان کے شکر گزار ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے قریبی روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا جبکہ واشنگٹن میں ملاقاتوں کے تناظر میں دو طرفہ تعلقات مستحکم کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔

مزیدخبریں