دنیا بھر میں پاکستان کی دفاعی مصنوعات کی مانگ بڑھنا خوش آئند ہے:وزیرخارجہ

دنیا بھر میں پاکستان کی دفاعی مصنوعات کی مانگ بڑھنا خوش آئند ہے:وزیرخارجہ
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کی دفاعی مصنوعات کی طلب میں اضافہ خوش آئند عمل ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان خیالات کا اظہار وزیر دفاعی پیداوار ڈویژن زبیدہ جلال سے ملاقات کے دوران کیا۔

انھوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان کی دفاعی مصنوعات کی مانگ بڑھ رہی ہے ، ملاقات کے دوران پاکستان کی دفاعی مصنوعات کی نمائش آئیڈیاز 2018 پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔