سٹیزن پورٹل میں حکومت کو ایک لاکھ ے زائد شکایات موصول

09:08 PM, 22 Nov, 2018

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی افتخار درانی نے کہا ہے کہ 24 دنوں میں ایپ کے ذریعے ایک لاکھ سے زائد عوامی شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 84 ہزار سے زائد درخواستوں پر کام جاری ہے جبکہ 16 ہزار  سے زائد کو حل کردیا گیا۔

اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے افتخار درانی کا کہنا تھاکہ 24 دنوں کے دوران شکایتی ایپ کے ذریعے عوام نے 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد شکایات وزیراعظم آفس کو ارسال کیں جن میں سے 16ہزار 770 کو حل کردیا گیا جبکہ 84ہزار پر کام جاری ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عوام نے چوبیس دنوں کے دوران وزیراعظم آفس ایپ کو 4 لاکھ 54 ہزار بار ڈاؤن لوڈ کیا جس کے ذریعے وہ مسلسل اپنی شکایات درج کروا رہے ہیں، اب تک 54 فیصد مردوں جبکہ 6 فیصد خواتین نے ایپ ڈاؤن لوڈ کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’عوام کی بڑی تعداد نے بلدیاتی مسائل کے حوالے سے شکایات درج کروائیں جن کو تقریباً حل کر دیا گیا جبکہ انرجی سیکٹر کی 6ہزار 303 شکایات موصول ہوئیں۔

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ 12 ہزار سے زائد شکایات تعلیم کے حوالے سے موصول ہوئیں جبکہ امن و امان، محکمہ صحت اور محکمہ لینڈ کی چار ہزار سے زائد شکایتی درخواستیں موصول ہوئیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’کرپشن سے متعلق ابھی تک ایک بھی شکایات موصول نہیں ہوئی‘۔

مزیدخبریں