لاء افسر نے اپنی غلطی تسلیم کی ، ہمارا قانون مصنوعی نہیں ہے : سیکرٹری الیکشن کمیشن

06:29 PM, 22 Nov, 2018

اسلام آباد : سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ہمارا قانون مصنوعی نہیں ہے ، بیس نومبر کو وزارت داخلہ کو ٹی ایل پی کی رجسٹریشن سے متعلق خط لکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے قوانین مصنوعی نہیں ہیں ، بیس نومبر کو وزارت داخلہ کو ٹی ایل پی کی رجسٹریشن سے متعلق خط لکھ دیا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے لاء افسر نے اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے ، الیکشن کمیشن نے قانون پر عمل نہ کرنیوالی تمام سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کیے ہیں ۔

مزیدخبریں