اوپن یونیورسٹی نے ورلڈ کلاس" آئی ٹی ڈیٹا سینٹر" قائم کردیا

05:06 PM, 22 Nov, 2018

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے طلبہ کو ڈیجنل بیسڈ تعلیمی خدمات فراہم کرنے کے لئے ورلڈ کلاس آئی ٹی ڈیٹا سینٹر قائم کردیا ہے جو یونیورسٹی کی تعلیمی پروگرامز کو اپ گریڈ کرنے اور آن کیمپس مینجمنٹ سروسسز کی خدمات میں بھی معاونت فراہم کرے گا۔یہ سینٹر طلبہ کوتعلیمی مواد سافٹ شکل میں فراہم کرنے اور پیپر لیس یونیورسٹی بنانے کی جانب ایک سنجیدہ کوشش ہے۔

یونیورسٹی کی آن لائن لرننگ سہولتوں پر نظر ثانی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وائس چانسلر  پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ یہ ڈیٹا سینٹر سکالرز کے لئے ایک ڈیجینل لائبریری کے طور پر کام کرے گا۔

ڈائریکٹر آئی ٹی  محمد اجمل فاروق کے مطابق یہ ڈیٹا سینٹرطلبہ کو ورچول کلاس روم کے تعارف کا ایک مضبوط بیسڈ فراہم کرے گا اور یہ کیمپس انفراسٹکچر مینجمنٹ کے انتظامی و مالی امور کو مستحکم کرنے میں بھی مددگار ہوگا۔معیار کے لئے سینٹر کے قیام میں ٹیکنیکل تعاون چین سے حاصل کی گئی تھی۔

مزیدخبریں