سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کے اسکولوں میں 11 ہزار غیر ملکی بچوں کے فنگر پرنٹس لے لیئے گئے

12:09 PM, 22 Nov, 2018

مکہ مکرمہ : سعودی محکمہ پاسپورٹ نے مختلف ممالک کے 11ہزار سے زیادہ طلبا و طالبات کے فنگرپرنٹس لے لئے گئے۔

محکمہ پاسپورٹ کے مطابق جن بچوں کے فنگر پرنٹس لیے گئے ہیں وہ تمام بچے اور بچیاں مکہ مکرمہ کے اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں۔ فنگر پرنٹس کی کارروائی محکمہ تعلیم کے ساتھ ربط و ضبط پیدا کرکے انجام دی گئی۔

محکمہ پاسپورٹ کے ترجمان بریگیڈیئر عابد الحارثی نے بتایا کہ 11 ہزار600طلباو طالبات کے فنگر پرنٹس حاصل کرلئے گئے ہیں۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ 6برس کے بچوں ک فنگرپرنٹس کا اندراج جلد از جلد کرالیں۔ آن لائن وقت اور تاریخ کا تعین کرانے کا اہتمام کریں۔

مزیدخبریں