احتساب عدالت نے شہباز شریف کا 7روزہ راہداری ریمانڈ دے دیا

احتساب عدالت نے شہباز شریف کا 7روزہ راہداری ریمانڈ دے دیا
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پر عدالت نے ان کا 7روزہ راہداری ریمانڈ دے دیا جبکہ عدالت نے شہباز شریف کی میڈیکل چیک اپ کی بھی استدعا منطور کرلی۔


تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے جاری کئے گئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر نیب لاہور کو موصول ہو گئے ہیں۔

نیب حکام نے  شہباز شریف کو احتساب عدالت میں پیش کیا   جس میں نیب عدالت سے  راہداری ریمانڈ حاصل کرنے کی استدعا کی گئی جبکہ شہبازشریف 23 نومبر کو شروع ہونیوالے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔شہباز شریف کو 29نومبر کو دوبارہ احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اپوزیشن لیڈر نے اپنی صفائی میں خود احتساب عدالت میں دلائل دیئے اور  کہا کہ آشیانہ سکیم میں ایک دھیلے کی بھی کرپشن نہیں کی پھر یہ کس لئے راہداری ریمانڈ مانگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کی عدالت سب سے بڑی ہے،مجھے جھوٹے کیسز میں ملوث کیا گیا،مجھے بلڈ کینسر ہے اور میرا میڈیکل چیک اپ بھی نہیں کروایا جارہا۔


شہباز شریف کو نیب عدالت میں پیشی سے قبل احتساب عدالت کی جانب آنے والے تمام راستوں کو کنٹینرز اورخاردار تاریں لگا کر سیل کیا گیا  اور احتساب عدالت کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ لیگی کارکنوں سے نمٹنے کیلئےاینٹی رائیٹ فورس کے دستے سیکریریٹ چوک پہنچ گئے، کسی بھی غیرمتعلقہ افراد کو احستاب عدالت کی جانب آنے کی اجازت نہیں دی جا رہی جب کہ راستوں سیل ہونے کی وجہ سے دفاتر سکول و کالج جانے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔