موغادیشو: افریقی ملک صومالیہ میں شدت پسند گروپ الشباب کے خلاف کی گئی امریکی کارروائی میں دہشتگرد گروپ الشباب کے 100 دہشتگرد ہلاک کر دیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی فوج کی طرف سے کل منگل کو جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ افریقی ملک صومالیہ میں شدت پسند گروپ الشباب کے خلاف کی گئی تازہ کارروائیوں کے دوران 100 جنگجو ہلاک کیے گئے ہیں۔امریکی فوج کی افریقی کمانڈ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دارالحکومت موغادیشو کےشمال مغرب میں 201 کلو میٹر دور الشباب گروپ کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں ایک سو جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے صومالی حکومت کی مرضی سے کیےگئےہیں۔ گذشتہ بدھ کو امریکی کمانڈ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ القاعدہ سے وابستہ الشباب گروپ کے خلاف مقامی حکومت کے تعاون سے آپریشن جاری ہے۔امریکی افریقی کمانڈ کا کہنا ہے کہ تازہ آپریشن میں 100 الشباب جنگجو ہلاک ہو چکے ہیں۔