طالبعلم نے ناکافی تعلیم دینے پر آکسفورڈ یونیورسٹی پر مقدمہ دائر کردیا

09:34 PM, 22 Nov, 2017

لندن:آکسفورڈ یونیورسٹی کے ایک گریجویٹ نے ناکافی تعلیم دینے پر یونیورسٹی پر مقدمہ دائر کردیا۔


تفصیلات کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کے ایک گریجویٹ نے یونیورسٹی پر مقدمہ دائر کیا ہے کہ اس کی ڈگری اسے ایک منافع بخش قانونی کریئر نہیں دے سکی ہے۔آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے والے طالب علم فیض صدیقی نے الزام عائد کیا ہے کہ انھیں 2000 میں جدید تاریخ کے کورس کے دوران ناکافی پڑھایا گیا اور اس وجہ سے ان کا مجموعی سکور لوئر 2:1 رہا۔


فیض صدیقی کا دعوی ہے کہ ان کے کورس کے دوران یونیورسٹی کا عملہ چھٹیوں پر تھا اور انھیں ناکافی تعلیمی وسائل فراہم کیے گئے۔دوسری جانب آکسفورڈ یونیورسٹی فیض صدیقی کی جانب سے ان الزامات کی تردید کرتی ہے اور اس کا موقف ہے کہ یہ مقدمہ قانونی مہلت سے باہرہے۔فیض صدیق کا کہنا ہے کہ ان کے ایک ٹیوٹر نے ان کی میڈیکل معلومات بھی ایک اور استاد کو فراہم نہیں کیں۔

مزیدخبریں