ممبئی: بالی ووڈ فلم ” پدماوتی “ تنازعے کے باعث تاخیر کا شکار ہو چکی ہے جس کا فائدہ سنی لیون کی آئندہ فلم ”تیرا انتظار“ کو ہو گا، کیونکہ اس دن سنی لیون کی فلم ”تیرا انتظار“ ریلیز ہوگی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی نے فلم پدماوتی کو یکم دسمبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم فلم متنازع بن جانے، بھنسالی سمیت دپیکا اور فلم کے دیگر اداکاروں کو دھمکیاں ملنے اور بھارتی سنسر بورڈ کی جانب سے فلم کو سرٹیفکیٹ ملنے میں تاخیر کے بعد بالآخر پروڈیوسرز نے ازخود فلم کی ریلیز موخر کردی۔ پدماوتی کی ریلیز موخر ہونے کے بعد اب بالی ووڈ کے ریلیز کیلینڈر میں تبدیلی کردی گئی ہے اور اب سنی لیون کی فلم جسے 8 دسمبر کو ریلیز ہونا تھا وہ یکم دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔
سنی لیون کی فلم ”تیرا انتظار “ کے پروڈیوسر رتیش سدھوانی کا موقف ہے کہ ٹیزر ٹریلر کے مطابق ہماری فلم 8 دسمبر کو ریلیز ہونی تھی اور یہ سب کو معلوم ہوچکا ہے تاہم پدماوتی کی ریلیز ملتوی ہونے اور یہ تاریخ خالی ہونے کے سبب ہم نے فلم کو 8 کے بجائے 7 دن قبل یعنی یکم دسمبر کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سنی لیون نے ”پدماوتی تنازعے “ سے فائدہ اٹھا لیا
07:30 PM, 22 Nov, 2017