نیویارک: دنیا کے معروف ترین سرچ انجن گوگل نے اپنت صارفین کی آسانی کے لیے گوگل میپ نے مختلف مقامات کے لیے کلر کوڈز کے ساتھ ساتھ آئیکون بھی متعارف کروا دیئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق گوگل میپ میں شاپنگ، فوڈز اینڈ ڈرنک، ہیلتھ، انٹرٹینمنٹ، ٹرانسپورٹ، آو¿ٹ ڈور سروسز، ٹرانسپورٹ، سول سروسز یا عبادت کی جگہوں سے متعلق کیٹیگریز شامل ہیں جن کے لیے گوگل نے رنگ اور آئیکون مخصوص کر رکھے ہیں۔اس فیچر کی مدد سے کسی مقام کو تلاش کرنے میں صارفین کا وقت ضائع ہونے سے بچ جائے گا۔
صارف جب گوگل میپ کو استعمال کرے گا تو تمام مقامات اپنے مخصوص رنگ اور آئیکون کے ساتھ واضح ہورہے ہوں گے جس سے صارف کو سڑکوں اور راستوں سمیت دیگر مقامات کے بارے میں جاننے میں آسانی ہوگی۔اس فیچر کی مدد سے صارف اپنی موجودہ جگہ کے قریب کسی بھی تفریحی مقام کا پتہ لگا سکتا ہے اور ساتھ ہی یہ تفصیلات بھی معلوم کرسکتا ہے کہ کن جگہوں پر ریسٹورنٹس یا شاپنگ مالز موجود ہیں۔