سرکی قیمت مقرر ہونے پر بالی ووڈ خانز کا دپیکا کو فو ن

05:51 PM, 22 Nov, 2017

ممبئی: بالی ووڈ کے خانز بھی فلم”پدماوتی“ کی مرکزی اداکار دپیکا کو ملنے والی دھمکیوں کے بعد میدان میں آگئے۔ شاہ رخ خان اور عامر خان نے اداکارہ دپیکا پڈوکون کی خیریت دریافت کی۔
بھارتی ویب سائٹ کے مطابق جیسے ہی عامر خان کو دپیکا کو دی جانے والی دھمکیوں کے حوالے سے خبر ملی تو انہوں نے فوراً ہی اداکارہ کو فون کیا اور تمام حالات کے بارے میں پوچھا، انہوں نے دپیکا کی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں محتاط رہنے کی ہدایت بھی کی۔دوسری جانب شاہ رخ خان نے بھی دپیکا کو فوری طور پر فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔بالی ووڈ خانز نے عوامی سطح پر دپیکا یا فلم کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔
واضح رہے کہ اب تک فلم 'پدماوتی'کی حمایت میں بالی ووڈ کے کئی نامور ستاروں نے اپنا اظہار خیال کیا ہے جن میں اداکارہ شبانہ اعظمیٰ، سلمان خان، کرن جوہر اور دیگر شامل ہیں۔

مزیدخبریں