وڈیرے نے پسند کی شادی پر نوجوان کو ایک لاکھ 60ہزار جرمانہ کردیا

05:24 PM, 22 Nov, 2017


صادق آباد: صادق آباد کے علاقے نظام آباد میں وڈیرے نے اپنی عدالت لگا کر پسند کی شادی کرنیوالے نوجوان کو ایک لاکھ60ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔


نوجوان کے ورثا نے سردار کی پنچایت کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے جرمانہ دینے سے انکار کیا تو سردار کے غنڈوں نے تشدد کر کے نوجوان سعید کے قریبی عزیز اکمل لنگاہ کو قتل کر دیا، نوجوان کے 2رشتہ دار زخمی بھی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

موضع نظام آباد کے سعید نے اپنی ہی برادری کی بیبا اقبال سے 2سال قبل پسند کی شادی کی تھی۔ پسند کی شادی میں4افراد کو ملوث قرار دیتے ہوئے فی کس 40,40ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں