آپریشن کے ذریعے33برس بعد سعودی شہری کی بینائی بحال

03:52 PM, 22 Nov, 2017

ریاض:43سالہ سعودی شہری احمد السھیمی کی بینائی 33برس بعد بحال ہوگئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق کنگ خالد آئی اسپتال کے ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے بینائی بحال کردی۔1984میں السھیمی کی بینائی طبی عملے کی غفلت کی وجہ سے اس وقت چلی گئی تھی جب وہ چھٹی کلاس کا طالب علم تھا۔ انہوں ے کہاکہ وہ العرضیات کمشنری میں زیر تعلیم تھا۔

اسے سر میں درد اور ٹھنڈک محسوس ہوئی تھی۔ نمرہ جنرل اسپتال اپنے والد کے ہمراہ طبی معائنے کیلئے گیا ۔ڈاکٹر نے اسے پینسلین کے 3 انجکشن 3 دن کیلئے لگانے کی ہدایت کی۔یہ انجکشن لگانے سے قبل پتہ لگایا جاتا ہے کہ مریض کو اس سے الرجی تو نہیں۔ یہ معائنہ کئے بغیر اسے پہلا انجکشن دیدیا گیا۔ دوسرے دن دوسرا انجکشن دیا گیا جس پر وہ بے ہوش ہوگیا۔

اسے وہاں سے ایمبولینس کے ذریعے جدہ لیجایا گیا۔ المحجر اسپتال میں داخل کیا گیا۔ اسکے جسم پر سرخ نشانات بہت زیادہ پڑ گئے تھے اورجلد اکھڑنے لگی تھی۔ آخر میں وہ بینائی سے محروم ہوگیا۔

مزیدخبریں