چیف جسٹس شیخ رشید اور جمہوریت مخالف قوتوں کو پہچانیں، رانا ثنااللہ

03:02 PM, 22 Nov, 2017

لاہور: پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ عوام نے نواز شریف کا بھرپور ساتھ دینے کا اظہار کیا ہے جب کہ عمران خان عوام اور جمہوریت دشمن قوتوں کے گماشتے کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ کل پارلیمنٹ میں انہیں عبرت ناک شکست ہوئی تو وہ اب اس معاملے کو اٹھا کر سپریم کورٹ میں لے گئے۔ عمران خان اپنے گھٹیا ایجنڈے کے لیے عدلیہ کا کندھا استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سے گزارش ہے کہ شیخ رشید اور جمہوریت مخالف قوتوں کو پہچانیں یہ لوگ سیاسی لڑائی کو گھسیٹ گھسیٹ کر سپریم کورٹ میں لا رہے ہیں کیونکہ یہ ان کی منفی سوچ ہے اور سپریم کورٹ کو عوام کے سامنے کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔

وزیر قانون کا کہنا تھا کہ یہ لوگ عوام کو بھی عدالت کے سامنے لانا چاہتے ہیں لیکن عوام کا اپنے اداروں اور عدلیہ پر پورا اعتماد ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں