افغان صوبہ قندھار اور لوگار میں فورسزکی کارروائیاں، 63 شدت پسند ہلاک

03:00 PM, 22 Nov, 2017

کابل:افغان صوبے قندھار میں سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائیوں میں 55شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا،صوبے لوگار میں بھی افغان فورسز کے آپریشن میں آٹھ طالبان مارے گئے۔کارروائیوں میں 10سے زائد جنگجو زخمی بھی ہوئے، جبکہ پانچ کو گرفتار کر لیا گیا۔

آپریشنز میں شدت پسندوں کی گاڑیاں، ہتھیار اور بارودی سرنگیں بھی تباہ کی گئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان افغان پولیس نے گزشتہ روز جاری ایک بیان میں کہاکہ افغان فوج اور پولیس نے ضلع میوند اور زہرائی میں مشترکا آپریشنز کیے۔

کالا شامیر اور جاگروم کے علاقے میں 30شدت پسند مارے گئے جبکہ میوند میں 25شدت پسند ہلاک ہوئے۔کارروائیوں میں 10سے زائد جنگجو زخمی بھی ہوئے، جبکہ پانچ کو گرفتار کر لیا گیا۔آپریشنز میں شدت پسندوں کی گاڑیاں، ہتھیار اور بارودی سرنگیں بھی تباہ کی گئیں۔

مزیدخبریں