پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا دوبارہ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کر لیا

02:37 PM, 22 Nov, 2017

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا ایک بار پھر ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کے ایکشن کا دوبارہ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے حفیظ پی سی بی کی 4 رکنی ایکشن ریویو کمیٹی کے ساتھ کام کریں گے جس میں احسن رضا، سلیم جعفر، سجاد اکبر اور علی ضیاء شامل ہیں۔کمیٹی محمد حفیظ کا ایکشن درست کرنے کے لیے طریقہ کار طے کرے گی، ہر 40 روز کے بعد بائیو مکینکس لیب میں بولر کا ایکشن ٹیسٹ ہوگا، ایکشن ریویو کمیٹی کی کلیئرنس کے بعد ری ٹیسٹ کے لیے آئی سی سی کو درخواست دی جائے گی۔

یاد رہے کہ  سری لنکا کے خلاف درمیان 18 اکتوبر کو ابو ظہبی میں کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ میچ کے دوران محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد پروفیسر حفیظ نے ایکشن کا ٹیسٹ دیا تھا لیکن وہ اسے کلیئر کرنے میں ناکام رہے اور آئی سی سی نے ایکشن غیر قانونی قرار دیدیا۔

مزیدخبریں