گاڑی میں ایندھن بچانے کے چند” آزمودہ“ طریقے

02:14 PM, 22 Nov, 2017

لاہور: آج کل گاڑیوں کی دیکھ بھال پر کافی زیادہ خرچ آ جاتاہے اس کی اہم وجہ یہ بھی ہے کہ ہم اپنی گاڑیوں کی دیکھ بھال پہلے دن سے نہیں کرتے جب وہ اچھی خاصی خراب حالت میں پہنچ جاتی ہے تو اس پر رقم لگانا شروع کر دیتے ہیں جس کے بعد ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ چل نکلتا ہے ۔ جس کی وجہ سے گاڑی کے دیگر اخراجات کے ساتھ اس کی ایندھن کی کھپت بھی زیادہ ہو جاتی ہے  ۔ تاہم ہم آپکو چند ایسے طریقے بتائیں گے جن کی وجہ سے آپ اپنی گاڑی کا ایندھن بچا سکتے ہیں ، 

ذیل میں چند آسان اور آزمودہ طریقے درج ہیں کہ جب پر عمل کر کے آپ گاڑی میں ایندھن کی بچت ممکن بنا سکتے ہیں:


1- سفر کی منصوبہ بندی کریں:۔

اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے ایسا راستہ منتخب کریں جو مختصر اور آسان ہو۔ لمبی شاہراہوں اور خراب رستے کا انتخاب وقت اور پیسے دونوں ہی کا زیاں ہے۔

2- گاڑی کی بروقت ٹیوننگ: اسپارک پلگز، انجن آئل، ایئر فلٹر جیسے پرزوں کو وقتاً فوقتاً دیکھتے رہیں۔ مقررہ وقت یا حسب ضرور گاڑی کے ساتھ موجود ہدایت نامہ کے مطابق تبدیل کروائیں۔


۔ اطمینان سے گاڑی چلائیں:۔

غیر معمولی برق رفتاری اور بار بار جلدی جلدی بریک استعمال کرنے سے پرہیز کریں۔ اس سے نہ صرف ایندھن زیادہ خرچ ہوتا ہے بلکہ گاڑی کے دیگر پرزوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

4) مناسب گیئر کا استعمال: اپنی رفتار کی مناسبت سے گیئر استعمال کریں۔ طویل شاہراہوں پر تیز رفتار گیئرز کا استعمال ایندھن بچانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔


5۔ ٹائرز کا خیال رکھیں:۔

پہیوں کی الائنمنٹ اور بیلنسنگ کے علاوہ ٹائرز کی حالت کا بھی خصوصی خیال رکھیں۔ اگر ٹائر اچھی حالت میں ہوں گے تو گاڑی کی مجموعی کارکردگی بشمول رفتار اور گرفت بھی بہتر رہے گی۔ یوں انجن یا بریک پر غیر ضروری دباؤ ڈالنے کی ضرورت نہ رہے گی جس سے ایندھن بچانا اور ابھی آسان ہوجائے گا۔

6۔سفر میں 60 سیکنڈ سے زائد وقفہ ہو تو انجن بند کردیں:۔

ٹریفک سِگنل یا کسی اور موقع پر 60 سیکنڈ سے زائد انتظار کرنا ہو تو گاڑی کا انجن بند کردیں کیوں کہ رکی ہوئی گاڑی کا انجن زیادہ ایندھن خرچ کرتا ہے۔

7۔ بیٹری کے سرے صاف رکھیں:۔

تاروں سے منسلک بیٹری کے ہر سرے/کونے کو صاف رکھیں بصورت دیگر وہ ناکارہ ہوسکتے ہیں۔ اگر بیٹری پر میل جمع ہوجائے تو منسلک تاروں کو علیحدہ کر کے گرم پانی سے دھو لیں۔

8۔ معیاری انجن آئل استعمال کریں:۔

گاڑی کے لیے ہمیشہ درست انجن آئل کا انتخاب کریں اور اسے بروقت تبدیل کروائیں۔ حسب ضرورت آئل فلٹر کی تبدیلی بھی مثبت ثابت ہوسکتی ہے۔

9 معیاری ایندھن بھروائیں:۔

گاڑی کی مسافت (مائلیج) پر نظر رکھیں اور ہمیشہ معیاری پیٹرول اسٹیشن سے ایندھن بھروائیں۔

10۔ ایئر کنڈیشن کم استعمال کریں:۔

اندرون شہر مختصر سفر کے دوران ایئر کنڈیشننگ کا استعمال کم سے کم کریں۔

ان مشوروں پر عمل کر کے نہ صرف اپنی جیب اور گاڑی پر پڑنے والے غیر ضروری بوجھ سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں بلکہ اپنا اور گاڑی کا ساتھ بھی طویل عرصے تک قائم رکھ سکتے ہیں۔

مزیدخبریں