تہران: ایران میں شروع ہونیوالی ایشین سینیئر کبڈی چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستان کا مینز اور ویمنز پر مشتمل 36 رکنی دستہ ایران پہنچ چکا ہے۔
تفسیلات کے مطابق ایشین سینیئر کبڈی چیمپئن شپ 23 سے 27 نومبر منعقد ہو گی ۔ 14 رکنی مینز ٹیم کی قیادت وسیم سجاد کریں گے جبکہ پاکستان ویمن کبڈی ٹیم کی کپتان حزیمہ سید کو مقرر کیا گیا ہے ۔
ایونٹ میں 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ بھارتی ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی۔