ایسے کھلاڑی جنہوں نے جیتنے کے لیے ٹی وی سکرین اور لاکھوں افراد کو دھوکہ دیا

10:26 AM, 22 Nov, 2017

اسلام آباد: دنیا بھر میں سپورٹس مین سپرٹ کو سراہا جاتاہے تاہم بعض سپورٹس کی شخصیات دوران کھیل ایسے دھوکے دے جاتی ہیں جو دیکھ کر کسی کوبھی یقین نہیں آتاہے ۔ایسے ہی چند سپورٹس مین جن میں معروف کھلاڑی شامل ہیں آج ان کے دوران کھیل دھوکہ دینے کے بارے میں بتاتے ہیں ، 

1- کھلاڑیوں کو زخمی ہونے پر بونس

نیو آرلینڈو سینٹ نے اپنی مخالف ٹیم کے  متعدد کھلاڑیوں کو زخمی ہونے کے عوض بھاری معاضے دیئے اور یہ سلسلہ 2009 سے لیکر 2012 تک اس سکینڈل کے طشت ازبام آنے کے بعد روکا ، نیوآرلینڈو رگبی ٹیم کے آرگنائزرز اپنی مخالف ٹیموں کے متعدد کھلاڑیوں کو بونس دیتے تھے ۔

2- سپین کی معذوروں کی ٹیم 

2000 ء میں سپین کی پیرا المپک ٹیم کے 12 ارکان میں سے صرف دو معذور تھے جبکہ باقی معذور ہونے کا ڈرامہ کرتے رہے ، یہ بات معروف صحافی نے نوٹ کی جس کے بعد اس ٹیم پر پابندی عائد کر دی ۔

3- چین کی بیڈ منٹن ٹیم 

چینی بیڈ منن ٹیم نے اگلے روانڈ میں کمزور ٹیم سے کھیلنے کے لیے ہارنے کی حکمت عملی اپنائی مگر ریفری نے ان کی یہ کو شش اس وقت دیکھ لی جب وہ بار با ر اپنے شٹل کو نیٹ میں کمزور تھرو بنا کر پھیکتے رہے ۔

4۔ڈور راجٹن ایشو

1936 میں خواتین کے لانگ جمپ میں حصہ لینے کے لیے ڈورا جٹن جو کو باقاعدہ طور پر مرد تھا خاتون کی مشابہت اختیا ر کر کے مقابلے میں حصہ لیا ۔اور میڈل بھی جیتا اس کے بارے میں لمبے عرصے بعد پتہ چلا تھا کہ وہ خاتون نہیں بلکہ مکمل مرد ہے ۔

5-کریش گیٹ سکینڈل 

2008 میں گرینڈ پری کے ایک میچ میں نیلسن پگویٹ جونیئر نے اپنی کار کو جان بوجھ کو ریس کے دوران سائڈ وال سے ٹکر ادیا تھا تاکہ اس کی ٹیم کے پیچھے رہ جانے والے کھلاڑی کو ساتھ ملنے کا موقع مل گیا  ۔اس کی ٹیم یہ میچ جیت گئیمگر بعدازاں اس حرکت پر دو سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ گیا ۔

6- سچی ریس 

کیننڈا کی مشہور ریس "رننگ فرام دی ٹروتھ" میں 44 سالہ خاتون کھلاڑی نے ریس جیت لی تھی تاہم انہیں اس وقت ڈسکوالفائی کر دیا گیا تھا جب اس کی تمام تصاویر کو یکجا کر کے دیکھا گیا تو پتہ چلا کے اس نے دکھائی گئی تصاویر کو فوٹو شاپ کے ذریعے تبدیل کیا تھا اور وہ کسی بھی مقام پر نہیں گئی تھی ۔

7- شاہد آفریدی کا بال کو کھانا

معروف کرکٹر شاہد آفریدی کو 2010 میں آسٹریلیا کے خلاف کرکٹ گیند کو دانتوں سے خراب کرنے پر دو  میچ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی ، آفریدی کی یہ حرکت میچ ریفری رنجن مدوگالے نے دیکھ لی جس کے بعد آفریدی پر پابندی عائد ہوئی ۔

8- ہینڈ آف گاڈ 

1986 میں ارجنٹائن کے معروف فٹبالر نے انگلینڈ کے خلاف تہلکہ خیز گول کیا تھا تاہم بعد کی ویڈیوز سے پتہ چلا تھا کہ وہ گول اس نے شولڈر سے نہیں بلکہ ہاتھ سے کیا تھا ، جس کو بعدازاں "ہینڈ آف گاڈ " کے نام سے بھی جانا جانے لگا ۔

مزیدخبریں