ممبئی:معروف بھارتی اداکارہ زریں خان کے گزشتہ روز بیان کے بعدزریں خان کی مشکلات میں کمی ہونے کی بجائے اضافہ ہو گیا ہے
فلم "اکثر2" کےفلمسازنے اداکارہ زریں خان کے خلاف قانونی کروائی کر تے ہوئےگھیرا تنگ کر دیا ہے۔
فلمساز نریندرنے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ زریں خان نے ان پر جھوٹے الزامات لگائے ہیں اس لیے وہ اداکارہ پر قانونی کروائی کریں گے ۔ نریندر نے اپنے بیان میں کہا کہ جو الزامات اداکارہ نے لگائے ہیں اب وہ قانون کی روشنی میں ان کی وضاحت دیں گی۔
یاد رہے کہ زریں نے گزشتہ روز بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھاکہ فلم کے ہدایتکار چاہتے ہیں کہ میں فلم کے لیےنازیبا سین کروں اور غیر اخلاقی لباس بھی زیب تن کروں۔اداکارہ نے مزید یہ بھی کہا تھا کہ مجھے کہا گیا تھا فلم صاف ہے لیکن مجھے فلم کے لیے نازیبا حرکات پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
لہذافلمساز نے زریں خان کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں اب اداکارہ کے خلاف قانونی کروائی کروں گاا ور سچ سب کے سامنے لاؤں گا۔