سعودی عرب پر میزائل حملے ہو سکتے ہیں،امریکا کا انتباہ

09:34 AM, 22 Nov, 2017

سعودی عرب پر میزائل حملہ ہونے جا رہا ہے،امریکی وارننگ

ریاض :امریکا نے سعودی عرب کیلئے سفری وارننگ جاری کردی۔جدہ ، دہران سمیت پورے ملک میں بیلسٹک میزائلوں کے حملے ہوسکتے ہیں۔امریکا نے  اپنے شہریوں کو انتباہ جاری کیا ہے۔

یاد رہے اس سے پہلےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر میزائلوں سے حملہ کیا گیا، میزائل ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے قریب گرا تاہم حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں دارالحکومت ریاض کے ائیر پورٹ کو نشانا بنایا گیا تاہم میزائل کو سعودی ائیر ڈیفنس سسٹم نے ہوا میں ہی تباہ کردیا۔

یمن کے حوثی باغیوں نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ ریاض کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا، میزائل نے آٹھ سو کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے علاقے کو نشانہ بنایا جب کہ باغیوں نے مزید میزائل حملوں کی دھمکی بھی دی ہے۔

مزیدخبریں