لندن: برطانوی میڈیا کے مطابق اوبر کمپنی کا ڈیٹا اکتوبر 2016ء میں ہیک کیا گیا تھا جس کا انکشاف ایک برس بعد کیا گیا۔ سائبر حملے سے صارفین کے نام اور فون نمبر افشا ہو گئے تاہم کمپنی نے اس واقعے کو اب تک ظاہر تک نہیں کیا تھا۔
برطانوی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ اس حوالے سے صارفین کے سوشل سیکیورٹی نمبر سمیت اہم معلومات، لوکیشن ہسٹری، بینک اکاؤنٹس اور کریڈٹ کارڈ نمبر چرائے جانے کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
برطانوی اخبار کے مطابق ڈیٹا ہیک ہونے سے روکنے میں ناکامی پر کمپنی کے چیف سیکیورٹی افسر کو برطرف کیا گیا تھا جبکہ صارفین کی معلومات ہٹانے کے لیے ہیکرز کو ایک لاکھ ڈالر بھی دیے گئے۔
سی ای او اوبر کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ ماضی کو مٹا نہیں سکتے تاہم غلطیوں سے سیکھیں گے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں