سیئول : سام سنگ نے ”گلیکسی ٹیب اے “ کے نام سے ایک نیا ٹیبلٹ لانچ کیا ہے۔ اس ڈیوائس میں 1.4 گیگا ہرٹز پروسیسر، 1280×800
پکسل ریزولوشن کے ساتھ 8 انچ ڈسپلے، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔
اس ڈیوائس کا رئیر کیمرہ 8 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہے۔ 8.9 ملی میٹر موٹے اس ٹیبلٹ میں 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
اس ڈیوائس کا اہم فیچر ”بکس بے ہوم “ ہے۔ یہ ورچوئل اسسٹنٹ کا کارڈ بیسڈ کنٹیکسٹچوئل انٹرفیس ہے۔ اس ٹیبلٹ میں بکسبی ہوم کے ساتھ ”بکسبی رمینڈر“ بھی ہے۔دوسرے اہم سافٹ وئیر فیچرز میں ”ہوم موڈ“جو ٹیبلٹ کے چارج ہوتے وقت مفید معلومات جیسے کیلنڈر، موسم اور وقت بتاتا ہے۔
نیا گلیکسی ٹیب اے اس وقت جنوبی کوریا میں دستیاب ہے۔ یہ وائی فائی اور ایل ٹی ای دونوں آپشنز میں دستیاب ہے۔ وائی فائی ماڈل کی قیمت قریبا 240 ڈالر جبکہ ایل ٹی ای ماڈل کی قیمت 280 ڈالر ہے۔