ملتان:مسافروین سامنے سے آنیوالے ٹرالر سے ٹکرا گئی، اس حادثے کے نتیجے میں 4افرا د جاں بحق اور 10زخمی ہوگئے ،جنہیں فوری طور نشتر اسپتال ملتان منتقل کردیا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ دھان کی فصل کو کٹائی کے بعد لگائی جانیوالی آگ کے دھویں کے باعث پیش آیا۔
ملتان کے علاقے اڈا5فیض میں تیز رفتار مسافر وین مخالف سمت سے آنیوالے ٹرالر سے ٹکرا گئی، حادثے کے بعد ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو نشتر اسپتال منتقل کیا جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں رورل ہیلتھ سنٹر قصبہ مڑل پہنچا دی گئیں۔
عینی شاہد کے مطابق اڈا 5فیض کے قریب دھان کی فصل کو کٹائی کے بعد لگائی جانیوالی آگ کے دھویں کی وجہ سے تیز رفتار مسافر وین ٹرالر سے جا ٹکرائی۔