حکومتی ٹیم نے کپتان کو لندن سے واپس آتے ہی آڑے ہاتھوں لے لیا۔ طلال چودھری اور دانیال عزیز نے وار شروع کر دیے۔ ایک نے عمران خان کی تیسری شادی اور انیل کپور کی فلم میں وزیراعظم بننے کی پھبتی کس دی تو دوسرے نے کہا سربراہ تحریک انصاف کو لینے کے دینے پڑ گئے۔ اب پاناما لیکس سے راہ فرار ڈھونڈنے لگے ہیں۔
طلال چودھری اور دانیال عزیز کی لفظی گولہ باری کپتان پر تاک تاک کر نشانے لگانے لگے.میڈیاسے گفتگو میں طلال چودھری نے کپتان کے دورہ لندن کو ان کی ممکنہ تیسری شادی سے جوڑ ا تو ساتھ جملہ کسا کہ انیل کپور سے مل کر عمران خان کو ڈھائی گھنٹے کی فلم میں وزیراعظم کا کردار مل سکتا ہے.دانیال عزیز نے پی ٹی آئی کے الیکشن کمیشن میں بھی وکیل تبدیل کرنے پر کھودا پہاڑ نکلا چوہا کا محاورہ سنا دیا۔بولے صرف وکیل نہیں اور بھی بہت کچھ بدلے گے۔ن لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ .عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جواب نہ دینے کی ہیٹر ک کر لی۔ انہیں قوم کو جواب دینا ہی پڑے گا۔