دنیا بھر میں بے شمار افراد کے لیے خوش خبری ہے کہ بہرے پن کا علاج دریافت کرلیا گیا ہے اور مستقبل میں بہرے افراد شاید ڈھونڈے سے بھی نہ ملیں .سائنسدانوں کو یقین ہے کہ وہ پیدائشی طور پر بہرے افراد کے علاج میں کامیابی کے بہت قریب ہیں، ایسے افراد کے کانوں میں اسٹیم سیلز لگائے جائیں گے جو کہ اس موروثی مرض کے شکار افراد میں پائی جانے والی خرابی کو دور کریں گے۔
برطانوی اخبار کے مطابق طبی ماہرین نے نئے سیلز کی افزائش کا طریقہ کار دریافت کرلیا ہے جو کان میں انجیکشن کے ذریعے لگائے جائیں گے۔یہ سیلز کان میں موجود خراب سیلز کی جگہ لے لیں گے، یہ طریقہ علاج پانچ سے دس برس میں لوگوں کو دستیاب ہوسکے گا۔