پریا نکا چوپڑاکو اپنے وطن کی یاد ستانے لگی

پریانکا نے کہاکہ نیویارک سے میری نیک تمنائیں ہیں کہ اچھا کرو اور اچھے بنو۔

10:13 PM, 22 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

نیو یارک : بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو اپنے وطن کی یاد ستانے لگی، انہیں دکھ ہے کہ وہ گلوبل سٹیزن فیسٹیول کے موقع پر بھارت میں نہیں ہیں۔ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے  کہا کہ وہ بھارت میں گلوبل سٹیزن فیسٹیول کے انعقاد کے موقع پر وہاں موجود نہ ہونے سے بہت اداس ہیں۔ ان کی اس میلے میں شرکت کی ان کی بڑی خواہش تھی لیکن وہ اپنی شوبز مصروفیات کی وجہ سے وہاں جا نہیں پا رہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں اس وقت وطن کی یاد ستا رہی ہے۔پریانکا نے کہاکہ نیویارک سے میری نیک تمنائیں ہیں کہ اچھا کرو اور اچھے بنو۔

مزیدخبریں