شوہر کی ڈرونز کے ذریعے بیوی کی جاسوسی

امریکہ میں شکی مزاج شوہر کابیوی کی جاسوسی کے لیے ڈرون کا استعمال،شوہر نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا

09:42 PM, 22 Nov, 2016

نیویارک : امریکہ میں شکی مزاج شوہر کابیوی کی جاسوسی کے لیے ڈرون کا استعمال،شوہر نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔ اب ڈرون صرف لائٹ شو، پیزا ڈیلیوری یا کسی ریس کے لئے ہی استعمال نہیں ہوتے بلکہ اس کے ذریعے گھریلو جاسوسی کا کام بھی با آسانی سر انجام دیا جاسکتا ہے۔ امریکا کے شہر پنسلونیہ میں ایسے ہی ایک شکی مزاج شوہر نے ڈرون کا استعمال منفرد انداز میں کرتے ہوئے اس کے ذریعے بیوی کی جاسوسی کا کام لیا جس کے بعد اس ویڈیو کو بطور ثبوت دے کر علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔ ویڈیو میں اس کی بیوی کسی دوسرے شخص سے مل رہی ہے جس پرشوہر نے شدید غصے کا اظہار کیااور18 سال سے ایک ساتھ رہنے والے اس جوڑے نے علیحدگی اختیار کرلی۔

مزیدخبریں