دبئی میں پاکستانی فلم ”دوبارہ پھرسے “کا پریمیئر

صنم سعید نے کہا کہ فلم کی کہانی بہت مزیدار ہے مجھے امید ہے کہ فلم لوگوں کو پسند آئے گی

09:38 PM, 22 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

دبئی: لالی وڈ فلم ”دوبارہ پھر سے “کا شاندار پریمئیرشو دبئی میں منعقد ہوا، ڈائریکٹر مہرین جبار، اداکارہ صنم سعید، حریم فاروق، عدیل حسین اورعلی کاظمی خصوصی طور پر پاکستان سے اس پریمیئر شو میں شرکت کیلیے دبئی پہنچے۔ پریمئر شو میں شریک معروف اداکارہ میرا اور فلم کے ادکاروں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فلم ”دوبارہ پھر سے“ کو ایک بہترین فلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فلم شائقین کو بے حد پسند آئے گی۔ اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ ہم سب اس فلم کو سپورٹ کرتے ہیں اور میں پاکستانیوں کو پیغام دوں گی کہ وہ بھی پاکستانی فلم انڈسٹری کو سپورٹ کریں، یہ فلم دیکھنے آئیں انہیں ضرور پسند آئے گی۔ صنم سعید نے کہا کہ فلم کی کہانی بہت مزیدار ہے مجھے امید ہے کہ فلم لوگوں کو پسند آئے گی۔ خوبصورت لو سٹوری پر مشتمل یہ فلم جمعہ 25 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

مزیدخبریں