کیوبا :موٹے لوگوں کے ڈانس کلب کے قیام کو 20 برس مکمل

کیوبا میں موٹے لوگوں کے ڈانس کلب کے قیام کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر دارالحکومت ہوانا کے نیشنل تھیٹر میں خوبصورت پرفارمنس کو دیکھنے والوں نے خوب سراہا ۔ کیوبا میں رقص اور خاص طور پر بیلے آرٹ کو زندگی کی علامت سمجھا جاتا ہے

09:06 PM, 22 Nov, 2016

کیوبا:کیوبا میں موٹے لوگوں کے ڈانس کلب کے قیام کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر دارالحکومت ہوانا کے نیشنل تھیٹر میں خوبصورت پرفارمنس کو دیکھنے والوں نے خوب سراہا ۔ کیوبا میں رقص اور خاص طور پر بیلے آرٹ کو زندگی کی علامت سمجھا جاتا ہے ، لیکن ایسے لوگ کیا کریں جن کا وزن کچھ زیادہ ہے اور وہ اپنی کمر کو لچکا نہیں سکتے ہیں ۔ ایسے ہی کچھ اوور ویٹ لیکن باہمت لوگوں نے انیس سو چھیانوے میں ایک ڈانس کلب کی بیناد رکھی جسکا نام ڈانزا ولومینوسا یعنی بھاری بھرکم رقص رکھا گیا ۔ درجن بھر رقص کے شوقینوں نے جن میں خواتین کی تعداد زیادہ ہے ، دو دہائیوں سے اپنے شوق کی تکمیل میں آنے والی ہر رکاوٹ کو عبور کیا ہے ۔ کلب کے ایک بانی یواں میگوئل ماس کا کہنا ہے ان کا مقصد یہ ثابت کرنا تھا کہ موٹے لوگ سب کچھ کر سکتے ہیں ۔

مزیدخبریں