کیوبا:کیوبا میں موٹے لوگوں کے ڈانس کلب کے قیام کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر دارالحکومت ہوانا کے نیشنل تھیٹر میں خوبصورت پرفارمنس کو دیکھنے والوں نے خوب سراہا ۔ کیوبا میں رقص اور خاص طور پر بیلے آرٹ کو زندگی کی علامت سمجھا جاتا ہے ، لیکن ایسے لوگ کیا کریں جن کا وزن کچھ زیادہ ہے اور وہ اپنی کمر کو لچکا نہیں سکتے ہیں ۔ ایسے ہی کچھ اوور ویٹ لیکن باہمت لوگوں نے انیس سو چھیانوے میں ایک ڈانس کلب کی بیناد رکھی جسکا نام ڈانزا ولومینوسا یعنی بھاری بھرکم رقص رکھا گیا ۔ درجن بھر رقص کے شوقینوں نے جن میں خواتین کی تعداد زیادہ ہے ، دو دہائیوں سے اپنے شوق کی تکمیل میں آنے والی ہر رکاوٹ کو عبور کیا ہے ۔ کلب کے ایک بانی یواں میگوئل ماس کا کہنا ہے ان کا مقصد یہ ثابت کرنا تھا کہ موٹے لوگ سب کچھ کر سکتے ہیں ۔