کولیسٹرول کم کرنے والی دوا دل کی رگیں کھولنے میں بھی اکسیر

دنیا کے ممتاز ماہرینِ قلب نے کہا ہے کہ کولیسٹرول کم کرنے کی ایک نئی دوا دل کی مرکزی شریانوں میں جمی ہوئی چکنائی اور مواد کو پگھلا کر ان کو کامیابی سے کھول سکتی ہیں

08:27 PM, 22 Nov, 2016

ایڈیلیڈ: دنیا کے ممتاز ماہرینِ قلب نے کہا ہے کہ کولیسٹرول کم کرنے کی ایک نئی دوا دل کی مرکزی شریانوں میں جمی ہوئی چکنائی اور مواد کو پگھلا کر ان کو کامیابی سے کھول سکتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق دل کی شریانوں میں بننے والے لوتھڑے پلاک کہلاتے ہیں اور ان میں خون کا بہاؤ متاثر ہونے سے دل کو آکسیجن اور خون نہیں پہنچ پاتا اور دل کا دورہ پڑسکتا ہے۔ اس سلسلے میں ریپتھا نامی دوا کو انجکشن کے ذریعے جب دل کے مریضوں میں داخل کیا گیا تو ان کے شریانوں کی رکاوٹ (بلاک) گھلنے لگی۔

امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی اورلینز میں ہونے والی سالانہ میٹنگ میں پیش کئے گئے 968 افراد کے ڈیٹا سے انکشاف ہوا ہے کہ ریپیتھا اور دیگر اسٹاٹن استعمال کرنے والے 64 فیصد مریضوں کے دل کی رگوں میں کشادگی پیدا ہوئی اور 18 ماہ کے عرصے میں اس میں واضح فرق دیکھنے میں آیا۔

ان میں سے جن مریضوں کو صرف اسٹاٹن دی گئیں تھی ان کی 48 فیصد تعداد کی رگوں کے رکاوٹوں میں کمی دیکھی گئی لیکن بہت کم ۔ یعنی جن مریضوں کو ریپیتھا دی گئی ان کی رگوں میں جمی چکنائیوں میں 5.8 مکعب ملی میٹر کمی نوٹ کی گئی اور وہ بھی صرف چھ ہفتے میں یعنی ریپیتھا اسٹاٹن کے مقابلے میں 6 گنا ذیادہ مؤثر ثابت ہوئی تھی۔

مزیدخبریں