بلوچستان کےغیور عوام نے غیر ملکی اسپانسرڈ دہشتگردوں کو مسترد کر دیا،آرمی چیف

سدرن کمانڈ اور ایف سی کے جوانوں کی قربانیاں نا قابلِ بیان ہیں۔ بلوچستان کےغیور عوام نے غیر ملکی اسپانسر ڈ دہشتگردوں کو مسترد کر دیا۔

07:38 PM, 22 Nov, 2016

کوئٹہ: آرمی چیف جنرل راحیل شریف  نےسدرن کمانڈ کا الوداعی دورہ  کیا جس میں انہوں نے فوجی جوانوں سے الوداعی ملاقات بھی کی اور ان سے خطاب بھی کیا۔ اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے سدرن کمانڈ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سدرن کمانڈ اور ایف سی کے جوانوں کی قربانیاں نا قابلِ بیان ہیں۔ بلوچستان کےغیور عوام نے غیر ملکی اسپانسر ڈ دہشتگردوں کو مسترد کر دیا۔

صوبائی حکومت سے تعاون کو اولین ترجیح دی۔ بلوچستان کی عوام نے دہشگردوں کے نیٹ ورک کو تباہ کرنے میں بھرپور ساتھ دیا۔گوادر پورٹ اور سی پیک کے ثمرات پورے خطے کو ملیں گے۔ علاقے میں خوشحالی آئے گی ۔صوبائی اور مرکزی حکومت کے پاس ملکر کر سیکیورٹی اور استحکام کے لیے ملکر کام کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی قیادت کرنے پر فخر ہے۔

مزیدخبریں