ممبئی:بالی ووڈ انڈسٹری میں بہت سے اداکار ایسے ہیں جو اپنے کیر ئیر کیلئے خود کو مکمل طور پر تبدیل کرکے بہترین شخصیت کے مالک بن گئے۔لیکن کچھ اداکار ایسے بھی ہیں جنہوں نے اپنی پُرکشش شخصیت کو گنوادیا،یہاں ان اداکاروں کے بارے میں فہرست پیش کی جارہی ہےجو موٹاپے کا شکار ہوگئے۔
چندر چور سنگ
ھ
بالی وڈ کے معروف اداکار چندر چور سنگھ ماضی میں کامیاب فلموں میں اداکاری کرکے الگ پہچان بنانے میں کامیاب ہوگئے تھے،شاہ رخ خان کی فلم ‘جوش’،’کیا کہنا ‘اور ‘ماچس’ جیسی کامیاب فلموں میں ا داکاری کرکے انہوں نے خود کو اچھے اداکاروں کی فہرست میں شامل کرلیا تھا،لیکن اس وقت کے چندر چور اور آج کے چندر چور سنگھ میں زمین آسمان کا فرق ہے۔
فردین خان
بالی وڈ کے معروف اداکار فیروز خان کے صاحبزادے فردین خان فلموں میں تو کوئی خاص کمال نہ دکھا سکے تھے،لیکن کا فی پُرکشش شخصیت کے مالک تھے،گزشتہ کچھ عرصہ پہلے ان کی وائرل ہونے والی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا کیونکہ اُن تصاویر میں وہ اس فردین سے بالکل مختلف نظرآرہے تھے جنہیں لوگ پسند کرتے تھے۔
مُکل دیو
مُکل دیو نے فلم اور ٹی وی دونوں جگہ قسمت آزمائی کی ہے، ان کا سلمان خان کی مشہور فلم’جے ہو’میں نبھایا جانے والا منفی کردار لوگوں نے بیحد پسند کیا تھا ،لیکن اب ان کی شخصیت کا فی حد تک تبدیل ہوچکی ہے۔
ہیمانشو ملک
کامیاب ترین فلم ‘تم بن’کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے ہیمانشو ملک نے اپنی شخصیت کو مکمل طور پر تبدیل کرلیا ہے،وہ ایک پُرکشش اداکار سے بڑے عمر کے انسان نظر آنے لگے ہیں۔
شاداب خان
بالی وڈ میں ‘گبر’کے نام سے مشہور اداکار امجد خان کے بیٹے شاداب خان نے بھی فلموں میں قسمت آزمائی کا فیصلہ کیا تھا ،رانی مکھرجی کے ساتھ فلم ‘راجا کی آئے گی بارات’ اور ‘بے تابی’ میں انہوں نے اداکاری کے جوہر بھی دکھائے لیکن لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں ناکام رہے۔