لاہور: درآمد کنندگان نے کینیڈا سے 60 ہزار ٹن کینولا کی خریداری کی ہے جو جنوری اور فروری کے دوران پاکستان پہنچ جائے گا۔ خوردنی تیل درآمد و تیار کرنے والے اداروں کی تنظیم کے حکام نے کہا ہے کہ ملک میں خوردنی تیل کی ضروریات کی تکمیل کیلئے تیلداراجناس اور خوردنی تیل درآمد کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا سے درآمد کئے جانے والے کینولا میں خوردنی تیل کا تناسب انتہائی مناسب ہونے کی وجہ سے درآمد کنندگان اس کی درآمد کو ترجیح دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تیل دار اجناس کی مقامی پیداوار میں کمی اور خوردنی تیل کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر درآمدات پر انحصار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیل دار اجناس کی فی ایکڑ پیداوار اور زیر کاشت رقبہ میں اضافہ کے ذریعے درآمدات کو کم کر کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت کی جا سکتی ہے جبکہ اس سے دیہی معیشت کی ترقی میں بھی مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔