لاہور:سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ لیکس کے کرپٹ کردار بھاگ جائینگے ملکی قرضہ کون اتارے گا ؟ حکمرانوں کے چند ’’جوائے لینڈ‘‘ منصوبوں کا سود ملک کا ہر شہری ادا کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے کا واحد ملک جو انسانی بہبود پر جی ڈی پی کا سب سے کم خرچ کرتا ہے۔ایک سال قبل کہا تھا حکمران ملک دیوالیہ کر دیں گے ،سٹیٹ بنک رپورٹ نے گواہی دے دی۔