کویت کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کویت نیٹو کے ساتھ تعاون میں توسیع لانے کے لئے اپنی سرزمین پر نیٹو کو دفتر کھولنے کی اجازت دینے کےلئے تیار ہے.
نیٹو اور خلیج فارس تعاون کونسل کے تعاون کی تاریخ دوہزار چودہ میں ہونے والی نیٹو کی سربراہی نشست تک جاتی ہے, اس نشست میں استنبول تعاون جدت عمل نامی دستاویز منظور کی گئی جس میں خلیج فارس کے جنوبی کنارے کے ملکوں کو نیٹو کے ساتھ سیکیورٹی اور فوجی تعاون کرنے کی دعوت دی گئی تھی۔ یہ ایسے عالم میں ہے کہ کویت اور نیٹو کے حکام نے حال ہی میں باضابطہ طور پر ایک معاہدہ کیا ہے جس کی رو سے نیٹو کے فوجیوں کی آمد و رفت میں آسانی ہوجائے گی۔
البتہ کویت نے نیٹو کے فوجیوں کو مزید اختیارات بھی دے دیئے ہیں۔ اس سلسلے میں کویت میں ہتھیاروں کی نمائش پر پابندی ہونے کے باوجود نیٹو کے فوجیوں کو ہتھیار لیکر چلنے کا حق حاصل ہوگا۔ کویت کی جانب سے نیٹو کے فوجیوں کو مکمل آزادی عمل دیئے جانے کے معنی انہیں کویت میں یکہ تازی کی اجازت دینے کے ہیں۔
کویت اور واشنگٹن کے درمیان چونکہ قریبی تعلقات برقرار ہیں اور کویت میں امریکہ کے ہزاروں فوجی تعینات ہیں اور اس کے علاوہ کویت اور نیٹو کے تعلقات کا رخ چونکہ زیادہ تر امریکہ ہی معین کرتا ہے اس لئے کویت اور نیٹو کے تعلقات کی سطح بلند ہے۔