لاہور:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکی زیرصدارت یوم تاسیس آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس لاہور میں ہوا۔ اجلاس میں خورشید شاہ، نثار کھوڑو، قمرزمان کائرہ سمیت دیگر سینئر رہنماؤں نے شرکت کی ۔اس موقع پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ محروم طبقات کی نمایندگی کرتے رہیں گے۔پاکستان پیپلز پارٹی 30نومبر کو یوم ِ تاسیس منائی گی۔
اس سلسلے میں انہوں نے تنظیم کا اعلان کر دیا ہے۔تنظیم میں علی مدد جتک پی پی پی بلوچستان کے صدر مقرر کیا گیا جبکہ اقبال شاہ پی پی پی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا گیا۔ ڈاکٹر عاصم پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر مقرر کر دیئے گئے۔سعید غنی پی پی پی کراچی ڈویژن کےجنرل سیکریٹری مقرر جبکہ شہلارضا پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کی سیکریٹری اطلاعات مقرر۔ ہمایوں خان پی پی پی خیبرپختونخوا کے صدر مقرر کیا گیا جبکہ فیصل کریم کنڈی پی پی پی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکریٹری مقرر کر دیا گیا۔