استبول: ترکی کے ایک مصور حسن کیل نے دنیا کی انوکھی ترین اشیا پر باریک ترین تصاویر اور پینٹنگز بناکر دنیا کو حیران کردیا ہے۔
حسن دودالہ پودوں، بادام کے ٹکڑوں، چاول کے دانوں اور یہاں تک بیجوں کے چھلکوں پر بھی رنگین مناظر بناتےہیں۔ انہیں دیکھ کر عقل حیران رہ جاتی ہے۔ اکثر تصاویر کو دیکھنے کے لیے محدب عدسے (میگنیفائنگ گلاس) کی ضرورت پیش آتی ہے۔
لیکن حسن کھانے پینے کی اشیا کے علاوہ بھی کئی اہم چیزوں پر طبع آزمائی کرتےہیں۔ اب وہ انسانی بال کے اوپر استنبول کا ایک منظر بنانا چاہتے ہیں اور امید ہے کہ وہ اس کوشش میں کامیاب ہوجائیں گے.
ذیل کی تصویر میں حسن نے کمال کردیا ہے۔ نارنگی کی قاش کے ایک نمی والے حصے پر پینٹنگ بنادی جس کی جزئیات دیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں۔
سیپی کے اوپر ایک اور خوبصورت شاہکار۔
چائے کے ایک کپ سے دنیا کا نقشہ بہہ رہا ہے۔
ایک اور سیپی سے خونخوار شارک جھانکتی نظر آرہی ہے۔
انگور کے بیچ پر کاڑھا گیا ایک منظر جو دیکھنے میں اچھا مگر بنانے میں مشکل نظر آتا ہے۔