ٹوینکل کھنہ نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا،وجہ کون؟

فیشن شو کے دوران ایک اوچھی حرکت نے کچھ سال قبل ٹوینکل کھنہ کو جیل پہنچا دیاتھا

05:47 PM, 22 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

ممبئی:  بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی فیشن شو کے دوران ایک اوچھی حرکت نے کچھ سال قبل ٹوینکل کھنہ کو جیل پہنچا دیاتھا تاہم فوری رہائی بھی مل گئی ۔ یہ واقعہ 7سال قبل پیش آیا جب لک می فیشن ویک کے دورا ن اکشے نے سرعام شرکاءکے سامنے اپنی بیوی کو پینٹ کا بٹن کھولنے کا کہا جس پر ٹوینکل کھنہ نے ایسا ہی کیا لیکن فوری طور پر اس معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا لیکن کچھ عرصہ بعد یہ معاملہ دونوں کیلئے جان کا وبال بن گیا اور جوڑے کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا جبکہ اسی دوران اکشے کمار بھارتی اعلیٰ ایوارڈ پدماشری حاصل کرنے کیلئے گئے تھے اور دوسری جانب ان اہلیہ سلاخوں کے پیچھے پہنچ گئیں۔

ٹوینکل کھنہ نے رضاکارانہ طور پر اپنے وکلاءکے ہمراہ وکولا تھانے جا کر خود کو پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ وکلاءنے بھی موقع پر ہی قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے اداکارہ کو رہاکروالیا۔پولیس نے موقع پر ٹوینکل کھنہ کی از خود 950روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت کو منظور کرتے ہوئے   رہا کر دیا جبکہ اکشے کو ان کے وکلانے جیل جانے سے بچا لیا ۔

مزیدخبریں