فینز سے نبٹنے کے لیے شاہ رخ خان کا انوکھا حل

گو ری شندے کی نئی فلم “ڈئیرزندگی” کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان کے ہم شکل ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے

05:23 PM, 22 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

ممبئی: یوں تو فلموں میں مشکل ترین مناظرعکس بند کرانے کے لیے یا کوئی خطرناک اسٹنٹس ادا کرنے کے لیے اداکاروں کے ہم شکلوں کا سہارا لیا ہی جاتا ہے لیکن گوری شندے کی نئی فلم “ڈئیرزندگی” کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان کے ہم شکل ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ ہدایتکارگوری شندے کی نئی فلم “ڈئیرزندگی” میں شا ہ رخ خان اوراداکارہ عالیہ بھٹ اداکاری کررہے ہیں۔

فلم کی شوٹنگ بھارتی شہرگووا کے دریا میں کشتی پرجاری تھی کہ مداحوں کو دونوں اداکاروں کی موجودگی کا پتہ چل گیا جس کے بعد وہاں مداحوں کا ایک جم غفیربڑھتا ہی چلا گیا جنہیں قابومیں کرنا بھی مشکل ہوتا چلا گیا جب کہ مداحوں نے دونوں اداکاروں کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ایک دوسرے کو دھکے دینا بھی شروع کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ مداحوں کی بڑی تعداد کو روکنے کے لیے اداکارہ شا ہ رخ خان کے ہمشکل کاسہارا لیا گیا جب کہ اداکارشا ہ رخ خان اورعالیہ بھٹ شوٹنگ کے بعد کشتی پر صورت حال قابو میں ہونے تک بیٹھے رہے اور پھرکافی دیر بعد وہ متبادل راستے سے چلے گئے۔واضح رہے کہ گوری شندے کی فلم “ڈئیرزندگی” رواں ماہ 25 نومبرکوسینیما گھروں کی زینت بنے گی.

مزیدخبریں